مچھ اور بولان کے مسلح حملوں میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسابق وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے ظالمانہ حملے سے تباہ ہونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتاہوں، بے گناہ لوگوں کے خلاف ایسی بزدلانہ کارروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔ ایف سی نارتھ بلوچستان اور پولیس کی ان کی مثالی اور تیز رفتار کارروائی کی بہادرانہ کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے اور بحران سے تیزی سے نمٹنے پر سیکورٹی فورسز کی لگن اور بہادری قابل تعریف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں