کوئٹہ، تربت، ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم دھماکے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ، تربت، ڈیرہ اللہ یار میں دستی بم حملے۔کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکے میں 2 افراد زخمی، تربت شہر کے مین روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار میں مرکزی شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب کریکر دھماکا ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کریکر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جعفرآباد: دھماکا کھڑے ٹرک کے قریب ہوا۔ مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
Load/Hide Comments


