نیشنل پارٹی این اے 260 پر قومی اسمبلی کی نشست سے ن لیگ کے حق میں دستبردار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی بورڈ و مذاکراتی کمیٹی کی مشاورت سے قومی اسمبلی 260 نوشکی کم چاغی کم خاران کم واشک سے پاکستان مسلم لیگ ن کی حمایت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 260 نوشکی کم چاغی کم خاران کم واشک سے میر عبدالخالق بلوچ کو پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فتح محمد حسنی کے حق میں دستبردار کیا۔بیان میں رخشان ریجن کے پارٹی تنظیم کو ہدایت کی گئی کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 260 کی کامیابی کےلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں