سرحدی باڑ کا کوئی ٹھیکہ نہیں لیا، الیکشن تک سرحد نہ کھولی گئی تو انتخابات نہیں ہونے دیں گے، محمود اچکزئی

چمن(یو این اے )چمن پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا چمن کمانڈر حاجی لالو ہاوس آمد ہوا اور حاجی لالو کو مدینہ منورہ سے آمد پر مبارکباد دی جس کے بعد سینکڑوں شرکا سے خطاب میں کہا کہ الیکشن اپنی جگہ لیکن اس وقت سب سے بڑا مسئلہ چمن بارڈر ہے جو عرصہ ساڑھے ماہ سے دھرنا بیٹھا ہے جس کے مطالبات پر کوئی غور و غوض نہیں ہورہا بارڈر مسئلہ حکومت جلد مذاکرات سے حل کریں، ہزاروں افراد کا روزگار گھر بار جائیدادیں سرحد کے دونوں جانب ہے ہم نے سرحدی باڑ کا کوئی ٹھیکہ نہیں لیا تھا یہ محض ہمارے خلاف پروپیگنڈہ ہے چمن دھرنا چند لغڑیوں کا دھرنا نہیں ہے یہ پورے پشتون بیلٹ کا دھرنا ہے اس پورے پشتون خطے کا روزگار اس بارڈر سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس سے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیئے اگر باب دوستی الیکشن تک لوکل دستاویزات پر نہ کھولا گیا تو اس ہزاروں افراد کا اجتماع کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ انتخابات نہ کریں سب سے پہلے پشتونخوا پارٹی کے گاڑیوں کو روکے اس طرح ہم الیکشن نہیں کریں گے جب ایک بچہ بھوک سے مررہا ہو انہوں نے مذید کہا کہ میں ادھری چمن میں پرلت کے ساتھ کھڑا ہوں توبہ اچکزئی کے مختصر دورے کے بعد دھرنا کے شرکا سے بھی خطاب کرونگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں