کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر بم دھماکے کا مقدمہ درج
کراچی (آن لائن)کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی تھانے میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ رات 8 بجے شارع عراق پر الیکشن کمیشن کے سامنے فٹ پاتھ پر دھماکا ہوا، فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے۔
Load/Hide Comments


