پنجگورحق دو تحریک کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران نیشنل پارٹی کے حق میں دستبردار

پنجگور (یو این اے) پنجگور حق دو تحریک پنجگور کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران نیشنل پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار حق دو تحریک کے سربراہ قومی اسمبلی این اے 258 پنجگور کم کیچ کے امیدوار مولانا ہداہت الرحمن بلوچ نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی این اے 258 کے امیدوار پھلین بلوچ کے حق میں دستبردار ہوگئے، حق دو تحریک کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 کے امیدوار ملا فرہاد بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 کے امیدوار رحمت صالح بلوچ کے حق میں دستبردار جبکہ حق دو تحریک کے امیدوار صوبائی اسمبلی پی بی 29 پنجگور ون محمد انور نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار پی بی 29 حاجی محمد اسلام بلوچ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں نیشنل پارٹی اور حق دو تحریک کے رہنماﺅں کی مشترکہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر صوبائی اسمبلی پی بی 30 پنجگور ٹو کے امیدوار رحمت صالح بلوچ نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور انکے رفقا سمیت نامزد امیدواروں کی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونا جمہوری پرامن سیاسی جدوجہد کی فتح ہے نیشنل پارٹی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ حق دو تحریک پنجگور کے امیدواروں اور ساتھیوں کا غیر مشروط طور پر نیشنل پارٹی کے حق میں دستبرداری کا بے حد مشکور ہیں حق دو تحریک اور نیشنل پارٹی کا بلوچستان بالخصوص مکران کے جملہ مسائل اور لاپتہ افراد کے معاملے پر موقف میں یکسانیت پایا جاتا ہے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل پر جمہوری سیاسی جدوجہد کو فوقیت دی ہے ان شاءاللہ نیشنل پارٹی اور حق دو تحریک ملکر جمہوری سیاسی جدوجہد میں شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کریگی حق دو تحریک کے رہنما اور پی بی 30 پنجگور کے امیدوار فرہاد بلوچ جماعت اسلامی پنجگور کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ بلوچ نے کہاکہ حق دو تحریک ضلع پنجگور نیشنل پارٹی کی جمہوری سیاسی جدوجہد سے متاثر ہوکر غیر مشروط طور پر نیشنل پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں