انتخابی مہم کے دوران سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش رہی، جان اچکزئی
کوئٹہ ( آئی این پی ) نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتخابی مہم کے دوران سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش رہی ہے، صوبے میں چندواقعات کے علاوہ انتخابی مہم پرامن ماحول میں چلائی گئی، پولنگ کے دن بھی سکیورٹی کے بھر پو ر انتظامات کئے جائیں گے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائےگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کی صرتحال کو کنٹرول کر نے کے بقیہ نمبر29صفحہ7پرلئے پولیس اورلیویزکے جوان تعینات ہوں گے، مقامی انتطامیہ ضرورت پڑنے پرایف سی اور دیگرقانون نافذکرنےوالے اداروں کوبھی طلب کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی سطح پرانٹرنیٹ سروس معطل کرنےکی گائیڈلائن جاری نہیں کی گئی ہے ،مقامی انتظامیہ سکیورٹی کے نقطہ نظرسے انٹرنیٹ کومحدود کرسکتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ تمام سکیورٹی جوانوں کو مشکل ماحول میں فرائض منصبی اداکرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، صوبے میں الیکشن کے دن بھی پرامن ماحول یقینی بنایاجائےگا۔


