بلوچستان سے جبری گمشدہ دو افراد بازیاب، آواران سے نوجوان لاپتا
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے لاپتا دو افراد بازیاب، آواران سے ایک شخص لاپتا۔ تفصیلات کے مطابق تربت سامی کا رہائشی واحد بخش بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے ان کے فیملی ذرائع نے بھی تصدیق کردی۔ علاوہ ازیں مچھ سے لاپتا ثنا اللہ بنگلزئی بازیاب ہوگئے۔ گزشتہ دنوں مچھ سے کوئٹہ آتے ہوئے ڈیگاری کراس سے ثنا اللہ بنگلزئی کو میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کیساتھ جبری گمشدہ کردیا گیا تھا۔ دریں اثنا آواران کے علاقے پرواران سے رات سلام بلوچ کو انکے گھر سے جبری لاپتا کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


