بلوچستان کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، ژوب، کوہلو، سبی، بارکھان، مسلم باغ،موسیٰ خیل، شیرانی، قلات، قلعہ سیف اللہ، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری، نوکنڈی میں 7 ڈگری،تربت میں 13ڈگری، ساحلی علاقوں جیوانی میں 13 اور گودار میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں