گوادر کے مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں کے قریب 14 بم دھماکے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں انتخابات کے روز مختلف علاقوں میں پولنگ کا عمل متاثر۔ گوادر شہر اور ضلع کے مختلف علاقوں میں 14دھماکے ہوئے ، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے قریب ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔زخمی اہلکار اسسٹنٹ کمشنر کے ذاتی محافظ ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں کے قریب دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جیونی کے علاقہ بندری کے پولنگ اسٹیشن کے قریب بھی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکہ کیا گیا۔ پسنی سٹی کے دو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر آئی ای ڈی بم دھماکے کیے گئے، پولیس کے مطابق جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


