راجن پور میں آزاد امیدوار اور ن لیگی حامیوں کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) راجن پور میں آزاد امیدوار اور (ن) لیگ کے حامیوں میں تصادم کے دوران فائرنگ اور پتھراﺅ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے آزاد امیدوار شمشیر مزاری اور خضر مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔ راجن پور میں پی پی 297 کے نتائج میں ردوبدل کے الزام پر حالات کشیدہ ہوئے تھے۔ پی پی 297 اور این اے 189 کے نتائج تاحال تاخیر کا شکار ہیں۔
Load/Hide Comments


