میر شکیل الرحمان کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے، بی این پی

اسلام آباد/کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں نیب کی جانب سے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرفتاریوں سے میڈیا ہاؤسز کے ایڈویٹوریل پالیسی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے آزادی صحافت پر قدغن کسی بھی قبول نہیں اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے نہ کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس کے ایڈویٹوریل پالیسی میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے نیب کی جانب سے پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں گرفتاری قابل مذمت عمل ہے بی این پی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے بیان میں کہا گیا کہ 34سال پرانے کیس میں میر شکیل الرحمان کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے میڈیا کو زنجیروں میں جکڑنے سے حقیقت کو نہیں چھپایا جا سکتا میڈیا ہاؤسز کے مالکان‘ صحافیوں کو گرفتار کرنے کے صحافت کے رخ تبدیل کرنا ممکن نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اخبارات کا گلہ گھونٹے کا عمل فوری طور پر ترک کیا جائے وفاقی اور صوبائی حکومت میرٹ کی بنیاد پر اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں