پسنی میں کوسٹ گارڈ کی کارروائی، 852 کلو گرام چرس پکڑی گئی
پسنی (نامہ نگار) پسنی کوسٹ گارڈ کی کارروائی ، 852 کلو گرام چرس برآمد ، بارہ اونٹ ، لانچ اور اسیپڈ بوٹ کو قبضے میں لے لیا ، عالمی منڈی میں منشیات کا تخمینہ تقریباً 14.21 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، پکڑے گئے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے تھے جنہیں کوسٹ گارڈ نے ناکام بنا دیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11 فروری 2024 کو کوسٹ گارڈ نے پسنی کے علاقے ملاشیپ میں2( MS2) سے منشیات اسمگل کرنے کی بنیاد پر کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے اونٹوں پر لوڈ چرس جو کہ لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی کارروائی کرتے ہوئے 12اونٹ،لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس قبضے میں لیکرمزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت14.21 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔
Load/Hide Comments


