ڈاکٹر ظفر مرزاکی آغا حسن بلوچ کو زائرین کی اپنے صوبوں کی منتقلی کی یقین دہانی

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی کے آغا حسن بلوچ کی وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات‘ملاقات میں ایران سے آنے والے زائرین کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قرنطینہ میں رکھنے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے آنے والے زائرین جوکہ پاکستان کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بلوچستان میں رکھنے کے بجائے انکے اپنے صوبوں میں بیج دیا جائے کیونکہ ان کے یہاں رہنے سے بلوچستان کے لوگوں کو سخت تشویش ہیں کہ کہیں انکی وجہ سے کورونا نہ پھیل جائے اسوقت بلوچستان کے مختلف علاقوں کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقوں میاں غنڈی ہزار گنجی فاطمہ جناح ہسپتال شیخ زاہد ہسپتال میں زائرین کو رکھا گیا جو کہ باعث تشویش ہیں ایران سے آنے والے زائرین کو انکے صوبوں کو منتقل کیا جائے کیونکہ بلوچستان میں پہلے سے صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اگر خدانخواستہ زائرین سے اگر کوئی کورونا پھیل جائے تو اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا اور اس کے اثرات پورے بلوچستان میں پھیل جائیں گے لہذا انہیں فوری طورپر انکے اپنے صوبوں کو منتقل کیا جائے تاکہ انہیں وہاں بہترین سہولیات مل سکیں وفاقی مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ کو یقین دلایا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے زائرین کے علاوہ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو انکے اپنے صوبوں میں منتقل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں