قطر نے دوسری مرتبہ ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا

دوحہ (انتخاب نیوز) قطر نے ایشین کپ فٹ بال کا ٹائٹل مسلسل دوسری مرتبہ جیت لیا ہے۔ دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت اردن کا پلہ بھاری رہا لیکن ان کے کھلاڑی ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ دفاعی چیمپیئن قطر کی جانب سے تینوں گول اکرم عفیف نے پنالٹی ککس پر کیے۔ اکرم عفیف نے پہلا گول 22 ویں، دوسرا گول 73 ویں اور تیسرا گول دوسرے ہاف کے انجری ٹائم میں اسکور کیا جبکہ اردن کا واحد گول یازان نے67 ویں منٹ میں بنایا۔ اس طرح قطر نے فائنل میں ا±ردن کو ا یک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں