مزید 2627 افغان باشندے اپنے وطن واپس چلے گئے

اسلام آباد(یو این اے)پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 سے 11 فروری تک مزید 2 ہزار 627 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 973 مرد، 643 خواتین اور 1011 بچے شامل ہیں۔افغانستان روانگی کے لئے 112 گاڑیوں میں 183 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 فروری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 86 ہزار 959 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں