فن لینڈ کے سابق وزیراعظم نے صدارتی انتخابات میں کامیاب حاصل کرلی

ہیلنسکی (این این آئی) فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خبررساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب اور سابق وزیر خارجہ اور گرین پارٹی کے صدارتی امیدوار پیکا ہاوسٹو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں الیگزینڈر سٹب نے51.6فیصد ووٹ حاصل کئے۔سابق وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے الیگزینڈر سٹب کو ملک کے 13ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں