الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام ہوچکا، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن ملک بھر میں عام انتخابات کے صاف و شفاف کے انعقاد کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیے اور آج عدالتوں کا بائی کاٹ کا اعلان کیا گیا بیان میں کہا گیا ہے کہ 8فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات میں خفیہ اداروں کی جانب سے بے مداخلت اور جیتنے والے امیدواروں سے کروڑوں روپے لیکر ان کی جیت کو تبدیل کرنا عوامی مینڈیٹ کی کھلی مداخلت ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے حالات الیکشن کے حوالے سے انتہائی ناساز گار تھے اس مشکل وقت میں بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر الیکشن مہم چلائی اس کے باوجود بھی بلوچستان کے قومی لیڈروں کو بزور طاقت ہرا کر عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج پورے ملک کے چپے چپے میں احتجاج جاری ہے اور آروز ڈی آروز کی جانب سے جیتنے والے امیدواروں کو تبدیل کرنے کا عمل بھی جاری ہے جو کہ عوامی مینڈیٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بیان میں کہا کہ پاکستان اس وقت شدید ترین سیاسی بحران سے دوچار ہے اور ماضی میں بھی عوامی لیگ اور نیپ کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملک دولخت ہوا آج ایک بار پھر ملک میں بحرانی کیفیت ہے سیاسی بحران اور ملک بھر میں دھاندلی اور خفیہ اداروں کی بے مداخلت سے عام عوام ووٹرز کو مایوسی ہوئی بیان میں بلوچستان بار کونسل نے کل بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں کے احتجاج شٹرڈاﺅن کے حمایت کا اعلان کرتے وہئے کہا ہے کہ آج بروز منگل 13 فروری کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں