کوئی حکومت اکیلے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی، مخلوط حکومت نہیں قومی حکومت بنے گی، فواد چودھری

راولپنڈی (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت سازی کیلئے سیاستدانوں کی بھاگ دوڑ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخلوط حکومت نہیں قومی حکومت بنے گی، کوئی حکومت اکیلے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔ اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی میں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں حالات سب کے سامنے ہے، آسٹریلیا امریکا سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سولات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں، وہ قانونی اور آئینی طور پر اپنا فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت بنانی چاہیے، کوئی حکومت اکیلے مسائل سے نہیں نمٹ سکتی۔ فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن کی عدالت پیش کیا گیا، فاضل جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں