تحریک انصاف کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے، بابر اعوان

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی، این اے 106 کے فارم 47 میں غلطیاں ہیں۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی طور پر انقلاب میں مبتلا ہے، 2 سال کوشش کے باوجود نواز شریف اکیلا دوڑا اور ہار گیا۔بابراعوان نے کہا کہ مانسہرہ میں جلسے نہ کر سکے لیکن لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا، پانچواں دن ہے ابھی تک آپریشنل رد و بدل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے تھا، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی، این اے 106 سے جو فارم 47 جاری کئے اس میں غلطیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں