ایک سیٹ کیلئے نواب اور سردار سڑکوں پر بیٹھے ہیں، الیکشن ٹریبونل جو فیصلہ کرے گا ہمیں قابلِ قبول ہوگا، جمال رئیسانی
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں جن لوگوں کو خدشات ہے وہ ضرور الیکشن ٹریبونل جائے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک میر ظہور بلیدی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سر بلند جوگیزئی کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعدا د موجود تھی پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی جمال خان رئیسانی نے مزید کہا کہ کہا ہے کہ اپنے حلقے کی غیرت مند عوام کا شکر گزار ہوں تمام معتبرین بلوچستان کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں کاش معتبرین کرپشن کے خلاف اور نوجوانوں کو تعلیم دینے کے لیے باہر نکلتے ایک سیٹ کے لیے نواب اور سردار سڑکوں پر بیٹھے ہیں الیکشن ٹریبونل جو فیصلہ کرے گا ہمیں قابلِ قبول ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 8 فروری کو بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا قوم پرست جماعتوںکے کارکنوں نے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا بلوچستان کی عوام نے دھمکیوں کے باوجود پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا الیکشن میں شکست پر امیدواروں کے پاس قانونی طریقہ کارموجود ہے ملک کی بڑی جماعتوں نے نہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے قوم پرست بچے سے ڈرتے تھے شکست خور لوگ اداروں، افسروں اور امیدواروں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں بلوچستان کے والی وارث سمجھنے والے عدالتوں میں آئیں ووٹ کی پرچی سے شکست دی گئی ہے نواب اور سردار جب جیت جاتے ہیں تو ڈھول لے آتے ہیں ہم انسانیت کی سیاست کرتے ہیں روزگار لائیں گئے اور امن قائم کریں گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہارنے والے نتائج تسلیم نہیں کرتے نیشنل پارٹی بری طرح ناکام ہوئی ہے ظہور بلیدی عوام نے نیشنل پارٹی کو سمندر برد کردیاہے میں دس بار اپنا حلقہ جیت چکاہوں ہمیں اچھے نتایج ملے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سربلند جوگیزی نے کہا ہے کہ پی پی کے عوامی معاہدے کو عوام نے پسند کیا ہمارے نو منتخب اراکین پر کسی کو سخت زبان استعمال کرنے نہیں دیں گے بلوچستان میں جیالا وزیر اعلی ہوگا ۔


