اسکول کھولنے کیلئے اپریل میں ایس او پیز دے چکے ہیں۔ کاشف مرزا

آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کے لیے اپریل میں ایس او پیز دے چکے ہیں۔ صدر آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولوں میں بریک اور اسمبلی کے اوقات ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔وفاق اور صوبے تعلیمی ادارے حفاظتی انتظامات کیساتھ ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے پر متفق، حتمی منظوری آج نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسکولوں میں 3 شفٹیں شروع کرنے کی بھی بات کی ہے، تعلیمی ادارے زیادہ ذمے داری کا ثبوت دیتے ہیں۔آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹائز کرنے کے علاوہ مستحق طالب علموں کو ماسک بھی ہم دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کی صوبائی حکومتوں اور وفاق نے کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی ادارے ستمبر 2020ء میں کھولنے پر اتفاق کیا ہے، جس کی حتمی منظوری آج نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں