مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، قلات کے 7 حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے، بی این پی
قلات (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی کال پر الیکشن 2024 میں بدترین دھاندلی کے خلاف آر او/ڈی سی آفس قلات کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے بی این پی کے ٹکٹ ہولڈر میر قادر بخش مینگل، بی این پی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری احمد نواز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 261 اور PB 36 پر جو الیکشن میں مبینہ دھاندلی ہوئی اس پر پہلے بھی بہت احتجاج کیا جب تک 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن نہیں ہوں گے تب تک ہمارا یہ پر امن احتجاج جاری رہے گا سردار اختر مینگل کے مینڈیٹ کو کسی صورت چوری کرنے نہیں دیں گے لگتا ہے کہ اس بار الیکشن نہیں سلیکشن ہوا ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکن تیار رہیں جب تک قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ نہیں ہوگی خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم عوام کہ مینڈیٹ کو اس طرح کبھی چوری نہیں ہونے دیں گے چاہے اس کے لئے ہمیں جس حد تک احتجاج کے لئے جانا پڑے۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماءسابق سٹی ناظم ملک عبدالناصر دہوار، سینئر رہنماءوڈیرہ رحیم مینگل، وحید مینگل، مصطفی پردیسی، داﺅد ساسولی، شکاری امیر بخش، شفیع مینگل سمیت دیگر کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔ آخر میں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔


