الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جمہوری وطن پارٹی نے سبی میں دھرنا دیدیا
سبی (انتخاب نیوز) الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جمہوری وطن پارٹی کا احتجاج۔ سبی، ڈیرہ رحمان جمالی ربیع پل پر ٹائر جلا کر احتجاجی دھرنا دے دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی کررہے ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں مظاہرین آر او پی بی 10 کیخلاف شدید نعرے بازی۔ مرکزی شاہراہ کی بندش سے ٹریفک کی روانی معطل۔ سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے۔ اس موقع پر نوابزادہ گہرام خان بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوا، احتجاج کا سلسلہ صحیح نتائج آنے تک جاری رہے گا۔ فارم 45 میں حیران کن رد و بدل کی گئی، عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ بلوچستان کو تباہی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


