مرکز میں حکومت سازی کیلئے کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں، سعد رفیق

لاہور(یو این اے)سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ باہمی نفرت عروج پر ہے، معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تنا اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بت توڑ دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر غور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں