مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات پر ن لیگ اور پی پی کو کیوں تکلیف ہے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے ملک احمدخان اور پی پی پی کے فیصل کریم کنڈی کے بیان پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات پر پی ایم ایل این اور پی پی پی کو تکلیف کیوں ہورہی ہے۔ خود پی پی پی کی قیادت پی ایم ایل این کیخلاف رات کی تاریکی میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لئے منتیں کرتی رہی۔ کچھ لوگوں نے صبح کا آغاز بسم اللہ اور نماز جمعہ تیاری کے بجائے مولانا فضل الرحمن پر تنقید سے دن کا آغاز کیا۔اتنی جلدی کیا تھی کچھ صبر سے کام لیتے ابھی تو کھیل شروع ہی نہیں ہوا۔دونوں پارٹیوں نے کھیل شروع ہونے سے پہلے باﺅلنگ شروع کی۔مولانا فضل الرحمن نے 2018ءکے الیکشن کی طرح 8 فروری کے الیکشن کو بھی دھاندلی زدہ قرار دے کر مسترد کیا۔مولانا کل کی طرح آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہ کرے۔دونوں پارٹیوں کی صفوں میں شامل امیدوار کامیاب ہوئے ہو یا نا کام موجودہ الیکشن کو جھرلو الیکشن قرار دے رہے ہیں۔


