نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دھاندلی کے الزامات کا نوٹس لے لیا، کمشنر راولپنڈی دماغی مریض ہے، وزیر اطلاعات

لاہور (انتخاب نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کے الزامات کا معاملے پر انکوائری کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات سے متعلق اصل حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائےگا اور الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائےگی۔ دوسری جانب نگران وزیراطلات پنجاب عامر میر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو دماغی مریض قرار دے دیا۔ نگران وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کمشنر راولپنڈی نے 13 مارچ کو ریٹائر ہونا ہے۔کمشنر راولپنڈی کے پاس 8 فروری انتخابات میں کوئی عہدہ نہیں تھا۔کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مذمت کرتا ہوں، جو شخص خود کشی کی بات کررہا ہے وہ سائیکو ہوسکتا ہے۔ الزامات کا مقصد الیکشن کی ساکھ کو متنازع کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں