انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے شترکہ جدوجہد کا فیصلہ کرلیا

کراچی (انتخاب نیوز) انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین راشدی سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات میں اتفاق کرلیا گیا۔ کراچی میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین راشدی سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات کے موقع پر صفدرعباسی، سردار رحیم، نند کمارگوکلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جاری احتجاج پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے 20 فروری کو مورو میں جی ڈی اے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گئے، انتخابی دھاندلی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں نے آئندہ رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔سیکرٹری اطلاعات جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ملاقات میں جلد مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں