یمنی فوج کابحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز پر حملہ
صنعاء(آئی این پی) یمن کی فوج نے ایک بارپھر بحیرہ احمر میں ایک برطانوی بحری جہاز پر حملہ کر دیا ۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر میں برطانوی آئل ٹینکر پولکس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے اس علاقے میں یہ آپریشن غزہ میں صیہونی جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں کیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن میں برطانوی آئل ٹینکر پر کئی میزائلوں سے حملہ کیا گیا اور یہ میزائل سیدھے اپنے نشانے پر لگے ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج، یمن اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
Load/Hide Comments


