افغانستان، گھر کے اندر گھس کر فائرنگ،جوانسال خاتون، تین پولیس اہلکاروں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

کوہاٹ: پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیکا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے جواں سال خاتون اورتین پولیس اہلکاروں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔افغان حکام کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ پکتیکا کے صدرمقام شیرنومیں یہ المناک واقعہ پیش آیا جب ایک گھر کے اندر داخل ہوکر نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو بھون ڈالا۔ایک اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں پولیس کے تین اہلکاراور ایک جواں سال خاتون شامل ہیں۔فائرنگ کی زدمیں آکر ایک خاتون زخمی بھی ہوگئی۔ فوری طورپرفائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم حکومتی ذرائع نے طالبان پر واقعہ کی ذمہ داری ڈال دی ہے جبکہ طالبان نے تاحال واقعہ پر کسی ردعمل کا اظہارنہیں کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں