ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

 خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے کے نتیجے میں  ایک اہلکارجاں بحق جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان  کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بھیجاجارہاتھا۔پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں