44 فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں، گیلپ سروے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) گیلپ پاکستان نے عوامی آراءپر مبنی نے نیاسروے جاری کردیا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق 44 فیصد پاکستانی اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں۔ اس بات کا انکشاف عوامی آراءجاننے کے حوالے سے معروف ادارےگیلپ پاکستان کے نئے سروے میں ہوا ہے۔سروے میں 44 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ وہ اپنی مالی حالت سے پریشان ہیں، 10 سال پہلے کے مقابلے میں وہ مالی طور پر مزیدکمزور ہوئے ہیں۔ 35 فیصد پاکستانیوں کی رائے اس کے برعکس رہی، ان کا کہنا تھا کہ وہ مالی طور پر زیادہ مضبوط اور خوشحال ہوئے ہیں۔ سروے میں 16فیصد نے 10 سال پہلے کے مقابلے میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا اور رائے دی کہ جیسی مالی حالت پہلے تھی اب بھی ویسی ہی ہے۔
Load/Hide Comments


