وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا رمضان ریلیف پیکج دیدیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان ریلیف پیکج 2024ءکی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 4 مارچ سے ہو گا۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے 19 بنیادی اشیاءپر رعایت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ای سی سی نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکچ منظور کیا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کا پیکج دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر بھی رعایت دی جائے گی۔ بی آئی ایس پی مستحقین کو رمضان پیکج کے تحت ٹارگیٹڈ سبسڈی ملے گی، ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ عام صارفین کے لیے بھی خصوصی رعایتی قیمت مقرر ہو گی۔
Load/Hide Comments


