ماضی میں کروڑوں روپے کی مدد سے غیر جمہوری لوگ سینیٹر بنتے رہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں کروڑوں روپے کی مدد سے غیر جمہوری لوگ سینیٹر بنتے رہے پھر پیسے کی بدولت راتوں رات نام نہاد سیاسی جماعت بنائی گئی اوران کو عوام پر مسلط کرتے ہوئے وزارتوں کے لیے پھر بھاری بھرکم رقم حاصل کی گئی اور ماضی قریب میں وزیر اعلی و کابینہ کا سودا اربوں میں ہوا اور حالیہ انتخابات میں اربوں روپے لیکر عوام کے حقیقی مینڈیٹ کو چرا کر پیراشوٹرز کو اسمبلی ممبر بنایا گیا حالیہ انتخابات تاریخ کی بدترین دھاندلی زدہ انتخابات ہے عوام کے ووٹ کو اگلے دن تبدیل کیا گیا اور سمگلر مافیا کو جتوا یا گیا۔جو افسوسناک کے ساتھ انتہائی شرمناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک اس وقت سنگین سیاسی و معاشی بحران کا شکار پے۔عوام کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔ائی ایم ایف ٹیکسز پر ٹیکسز کا مطالبہ کررہا ہے اور حکمران اس پر عمل درآمد میں لگے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ملک کی اقتصادی حالات کو دیکھ کر شفاف انتخابات کی توقع کی جارہی تھیں تاکہ حقیقی نمائندہ حکومت بن جاتی ہے۔لیکن افسوس کہ ملک کے نام نہاد خیر خواہوں نے دھاندلی کی تاریخ رقم کی۔بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنی ساکھ کو بحال کرنے کےلیے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلان فارم 45 کے مطابق کرنا چاہیے تاکہ انتخابات کہ شفافیت پر سوال نہ اٹھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں