سعید احمد ہاشمی کی صاحبزادی سلمیٰ سعید ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور، کوئٹہ (این این آئی) سلمیٰ سعید مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئیں۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی کی خواتین کے لئے مخصوص نشست پر سلمیٰ سعید رکن اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں ۔سلمیٰ سعید بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی کی صاحبزادی اور سید سبطین شاہ کی اہلیہ ہیں انکا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ق) سے ہے ۔ سلمیٰ سعید نے اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین سمیت پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کی جانب سے اعتما د کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں