مسلم لیگ ن کا پنجاب کابینہ مرحلہ وار تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور (انتخاب نیوز) ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں15 ممبران اسمبلی کو وزراتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع مسلم لیگ ن نے بتایاکہ کابینہ میں شامل تمام وزرا کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا۔ ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کوبھی کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں