ہر 5سال بعد پچھلا لاڈلہ پر انا اور نیا آجاتا ہے ، جماعت اسلامی

لاہور(آئی این پی)جماعت اسلامی کے سراج الحق اورنائب امیر لیاقت بلوچ نے حالیہ انتخابات کو انجینئرڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2024کا الیکشن انجینئرڈ کیا گیا ،نتائج تبدیل کئے گئے، 1970کے بعد تمام انتخابات میں دھاندلی کی گئی، ہر الیکشن میں نئے لاڈلے تیار ہوتے ہیں۔مسلم ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہاں سیاست کی کوئی بنیاد اور نظریہ نہیں ہے، سیاست میں جمہوریت کے دعویداروں میں خود جمہوریت نہیں، جماعت اسلامی نے ماضی میں اتحادی سیاست بھی کی، اتحادی سیاست ناکام ثابت ہوئی، اتحادی سیاست ملک کو مسائل سے نکالنے کے بجائے مزید دلدل میں دھکیل دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسالک کی بنیاد پر مذہبی جماعتوں کے اندر کی سیاست نے بھی نقصان پہنچایا، ہم نے فیصلہ کیا کہ اپنے نشان پر الیکشن لڑیں گے اور اپنا پیغام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں