جامعہ بلوچستان بروری سب کیمپس پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، اکیڈمک اسٹاف

کوئٹہ (آن لائن) فپواسا و اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نائب صدر ارسلان شاہ، جنرل سیکرٹری فریدخان اچکزئی سمیت کابینہ کے تمام ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان کے بروری روڈ کے سب کیمپس جو صوبائی حکومت نے دس سال کےلئے جامعہ بلوچستان کو لیز پر دیا تھا کو اب زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش میں جامعہ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ جو وہاں پر کامیابی سے جاری تھا کے دفاتر میں تالے لگائے گئے جو انتہائی غیرقانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے۔ بیان میں واضح کیا کہ بولان میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اس بابت طے پایا کہ جوائنٹ میٹنگ میں اس حوالے سے معاملات طے کئے جائیں گے لیکن زبردستی تالے لگا گئے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبضہ ختم کرکے سب کیمپس کو معاہدے کے مطابق جامعہ بلوچستان کو دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں