این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کو شکست، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب قرار
اسلام آباد (صباح نیوز)ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا،فارم 49 کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ شہزادہ گستاسپ خان کو کامیاب قرار دیا گیا۔ریٹرننگ افسر کے مطابق شہزاد گستاسپ خان نے 105259 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز شریف 80413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی این اے 15 سے متعلق درخواست خارج کر دی تھی۔الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کو تین دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load/Hide Comments


