فارم 47کی پیداوار کے خلاف احتجاج بنتا ہے،اسد قیصر

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ فارم 47کی پیداوار کے خلاف احتجاج بنتا ہے ۔رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے صرف اپنے لئے نہیں بلکہ وسیع تر مفاد میں بات کی ہے۔ ہم چاہتے یہ ایسا الیکشن بنے جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کو کوئی قبول نہیں کررہا۔ مینڈیٹ کے بغیروالا چور بیٹھا ہو تو احتجاج کرنا حق ہے۔ فارم 47کی پیداوار کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں