وزیر اعظم کے عہدے کیلئے صدر (ن) لیگ اور رہنما پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی صدر شہباز شریف اور رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی برائے وزارت عظمیٰ جمع کرا دئے گئے۔لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاو¿س چیمبر میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر ، علی محمد خان،عامر ڈوگر ، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے اسپیکر آفس پہنچے۔قومی اسمبلی کل نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی اور اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔ قائد ایوان کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 336 کے ایوان میں 169 ووٹ لینے والا وزیراعظم قرار دے دیا جائے گا۔شہباز شریف کو 200 سے زائد ووٹ اور عمر ایوب خان کو 90 سے زائد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔
Load/Hide Comments


