گوادر میں 70فیصد پانی کی نکاسی مکمل، زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال
گوادر(انتخاب نیوز)بلوچستان ضلع گوادرمیں پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ کی جدید مشینری سے بڑے پیمانے پر نکاس کیا جس کے تحت گوادر میں جمع 70 فیصد بارش کا پانی نکال دیا۔ پی ڈی ایم اے کا دعویٰ ہے کہ 2 روز میں گوادرمیں معمولات زندگی معمول پرآجائیں گے جب کہ شہر کے بیشترعلاقوں میں دکانیں کھل گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گوادر کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بحال کردی ہے جن علاقوں میں پانی موجود ہے وہاں بجلی بند ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوئے، گوادر میں 70 مکانات گرگئے اور 130 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments


