ائیر بلیو میں اس وقت کوئی جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس نہیں،سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد:نجی ایئرلائن (ایئر بلیو) کی طرف سے سپریم کورٹ میں پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنسوں سے متعلق کیس میں جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس وقت تک ایئر بلیو میں ایک بھی جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس موجود نہیں، ایئر لائن میں موجود 11 جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس کی موجودگی کا علم ہوا ہے۔ جعلی لائسنس یافتہ پائلٹس کی اطلاع ملنے پر11 میں سے 9 پائلٹس ائیر بلیو کو 2014 اور 2015 میں چھوڑ گئے جبکہ 3 پائلٹس کو 2020 میں ایئر لائن سے نکالا گیا ہے،26 جون 2020 کو معطل کئے گئے محمد نوید کھوکھر نے معطلی کا فیصلہ متعلقہ فورم پر چیلنج کر رکھا ہے،محمد عبد اللہ اصغر اور جاوید ملک کو 2019 میں برطرف کردیا گیا،اس وقت ائیر بلیو کے موجودہ 85 پائلیٹس کے لائنس درست ہیں (توصیف)#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں