دکی میں کوئلہ کان میں حادثہ، انجن ڈرائیور جاں بحق
دکی(یو این اے )دکی مقامی کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور انجن کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع۔ کے مطابق مقامی کوئلہ کان پر موجود انجن ڈرائیور کی چادر اچانک انجن میں پھنسنے کی وجہ سے گلے میں پھندا لگ جانے اور انجن کی زد میں آنے سے انجن ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق انجن ڈرائیور کی شناخت محمد رفیق ولد سردار خان قوم ہوشخیل ناصر سکنہ دکی کے نام سے ہوگئی ہے۔ جاں بحق کانکن کی لاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


