پسنی میں مصنوعی آبی بحران ختم کرکے فراہمی بحال کی جائے، مولانا ہدایت الرحمن
پسنی (نامہ نگار) پسنی میں جاری مصنوعی آبی بحران پر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج کا سخت نوٹس، ایکسیئن پبلک ہیلتھ کو فوری طور پر پانی سپلائی بحال کرنے کی ہدایت ، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور ایم این اے حاجی ملک شاہ گورگیج نے پسنی میں جاری پانی کے مصنوعی بحران پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ہوئے ایکسیئن پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کہ پسنی میں پانی سپلائی سے متعلق تمام تر رکاوٹیں دور کرکے فوری طور پر پانی سپلائی بحال کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اس متعلق گوادر کم کیچ سے منتخب ممبر قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی ہدایت پر اسکے صاحبزادے یاسر گورگیج نے بھی ایکسیئن پی ایچ ای کو فون کرکے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
Load/Hide Comments


