ن لیگی اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس، صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی حمایت کا فیصلہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس صوبائی صدر جعفر مندوخیل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں (ن) لیگ کے تمام ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے، تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ (ن) لیگ صدارتی انتخابات میں امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں