نوکنڈی میں مختلف اسکولوں اور تدریسی مراکز میں چوری و توڑ پھوڑ کی وارداتیں
نوکنڈی(آن لائن)نوکنڈی میں ایک مخصوص گروہ کی جانب سے مختلف سکولوں اور این این این سینٹر میں مختلف اوقات میں چوری اورتوڑپھوڑ اور کاغذات وکتابوں کو ضائع کرنے کے متعدد واقعات ہوتے رہے اور میڈیا پر باقاعدہ انکی نشان دہی بھی ہوتی رہی مگر افسوس انتظامیہ سمیت دیگر اداروں نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی جس سے اس تعلیم دشمن لابی کا پتہ چل جاتا جس سے انکے حوصلے مزید بڑھ گئے اور گذشتہ رات انھوں نے گورنمنٹ گرلز مشرقی بازار میں چھت اکھاڑکر ٹی آر لے گئے اور آئندہ گاڈر وغیرہ لیجاکر یہاں ایک کھنڈرات چھوڑدیں گے نوکنڈی انتظامیہ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں خصوصا ڈی سی طفیل سے کہ خدارا ان تعلیم دشمن عناصر کاکھوج لگاکر انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے عبرتناک سزادیں ورنہ یہ نوکنڈی مین کسی بھی تعلیمی ادارے کو معاف نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


