صوبے سے محمود خان کے لیے وکوئی ووٹ نہیں ڈالا جائے گا،سرفراز بگٹی
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپارٹی کے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار وزیراعلی بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی میں اپنا صدارتی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کو کوئی ووٹ نہیں پڑے گا، جمعیت علما اسلام سے رابطے میں ہیں، امید کرتے ہیں وہ اپنا ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی اپنی روایات ہیں اسی بنا پر جے یو آئی کے دوستوں کے پاس بھی گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی بلوچستان کیلئے اٹھارویں ترمیم اور آغاز حقوق بلوچستان پیکیج تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


