چمن میں ٹرک کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق، لورالائی میں ٹریکٹر سے گرنے والا شخص چل بسا

چمن(یو این اے )چمن بارڈر کسٹم کے قریب 12 سالہ لڑکا ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا چمن بارڈر پر مزدوری کرنے والا سیدعلی ولد عبداللہ قوم ملیزئی سکنہ رنگین چوک چمن این ایل سی کے قریب لوڈ ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا مرحوم اپنے گھر کا واحد خود کفیل تھا لاش کو سول ہسپتال چمن لایا گیا اور ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔ دوسری جانب ضلع لورالائی میں ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کلی نےو باور کے علاقہ مےںٹرےکٹر ٹرالی سے گر کر اختر محمد ولد بلوچ خان قوم ناصر موقع پر جاں بحق ہوگےا جسکی نعش کو لورالائی ہسپتال مےں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں