ایرانی پیٹرول کی قیمت کو پر لگ گئے، فی لیٹر 270 روپے میں فروخت

کوئٹہ (صباح نیوز) ایرانی پٹرول کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ ایرانی پیٹرول پر نہ ٹیکس عائد ہے اور نہ ہی عوام کو فائدہ ہے، 260 سے 270 روپے فی لیٹر ہونے سے مہنگائی کے ستائے ہوئے غریب عوام سخت پریشان۔ اس موقع پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی قیمت فی لیٹر زیادہ سے زیادہ 160 روپے ہونا چاہیے لیکن صوبائی حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے دن بہ دن ایرانی پیٹرولیم کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ صوبائی حکومت فوری طور نوٹس لیکر منافع خور پیٹرول پمپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں